رواں برس کا نوبل پرائز برائے ادب بیلا روس کی مصنفہ اور انویسیگیٹو جرنلسٹ سویٹلانا الیکسیووچ Svetlana Alexievichکے نام رہا۔ رائل اکیڈمی کے مطابق اُن کی تحریریں آج کے دور میں دکھی اور پریشان
حالوں کو حوصلہ فراہم کرتی ہیں۔ بیلا روس کی نثرنگار کو یورال فیڈرل یونیورسٹی کی جانب سے مسلسل دو برسوں سے نوبل انعام کی ابتدائی نامزدگی کی سفارش کی گئی تھی۔ سڑسٹھ برس کی بیلاروس سے تعلق رکھنے والی ادیبہ یوکرائن میں پیدا ہوئی تھیں۔ رواں برس نوبل انعامات کے سلسلے میں یہ چوتھا انعام ہے اور اب کل جمعے کے روز امن کے نوبل انعام کا اعلان کیا جائے گا۔